11 اپریل 2026 - 16:32
مآخذ: ابنا
حزب اللہ کا لبنانی حکومت کو مفت رعایتوں پر سخت انتباہ

حزب اللہ نے لبنانی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ دشمن کے سامنے مسلسل مفت رعایتیں دینے کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے اور قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنائے۔

 اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ نے لبنانی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ دشمن کے سامنے مسلسل مفت رعایتیں دینے کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے اور قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنائے۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں لبنان کو شدید جانی و مالی نقصان کا سامنا ہے، جبکہ حکومت کا ردعمل کمزور اور مایوس کن رہا ہے۔ بیان کے مطابق حالیہ حملے میں النبطیہ میں ایک سرکاری عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں درجن سے زائد سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے۔

حزب اللہ نے کہا کہ یہ حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دشمن پورے لبنان، اس کی ریاستی اداروں اور عوام کو نشانہ بنا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ تباہی پھیلائی جا سکے اور عوام کے حوصلے پست کیے جائیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے حالات میں لبنانی حکومت بھاری ذمہ داریوں کی حامل ہے اور اسے دشمن کے ساتھ براہ راست مذاکرات یا رعایتوں کے بجائے عوام اور مزاحمت کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

حزب اللہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دشمن صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے اور بغیر کسی ضمانت کے دی جانے والی رعایتیں مزید حملوں اور تباہی کا سبب بنیں گی۔

تنظیم نے لبنانی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یقین دلایا کہ قومی اتحاد، استقامت اور مزاحمت کے ذریعے اس جارحیت پر قابو پایا جائے گا اور لبنان بالآخر سرخرو ہو کر ابھرے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha